ڈیزل کی قیمت پہلی مرتبہ پٹرول سے بڑھ گئی

,

   

نئی دہلی : ہندوستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈیزل کی قیمت قومی دارالحکومت میں چہارشنبہ کو پٹرول کی شرح سے آگے بڑھ گئی۔ انڈین آئیل کارپوریشن کے چیرمین سنجیو سنگھ نے نشاندہی کی کہ یہ ریاستی حکومت کی جانب سے ویاٹ میں کافی اضافہ کا نتیجہ ہے جبکہ دیگر شہروں میں ویاٹ کی کم تر شرحیں ہیں۔ تیل کی سرکاری کمپنیوں کے نرخ نامے کے مطابق پٹرول کی قیمت لگاتار 17 اضافوں کے بعد تبدیل نہیں کی گئی جبکہ ڈیزل کی شرحوں میں 48 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا جو ملک بھرمیں لگاتار 18 ویں روز بڑھوتری ہے۔ دہلی میں اب ڈیزل 79.88 اور پٹرول 79.67 روپئے فی لیٹر ہے۔ تاہم ملک کے دیگر حصوں میں کم تر ویاٹ کے سبب ڈیزل کی قیمت پٹرول سے زیادہ نہیں ہے۔