ڈیفنس کمپنی کو خسارہ سے منافع، کاروبار 8400 کروڑ تک پہنچ گیا

   

نئی دہلی: ملک کی 41 آرڈیننس فیکٹریوں کے کارپوریٹائزیشن سے قائم سات دفاعی کمپنیوں نے پہلے چھ مہینوں میں معقول منافع کمایا ہے اور ان کا کاروبار 8,400 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے ۔وزارت دفاع کے مطابق ان کمپنیوں نے گزشتہ چھ ماہ میں 3000 کروڑ روپے کے گھریلو معاہدوں پر دستخط کیے ہیں اور انہیں 600 کروڑ روپے سے زیادہ کے ایکسپورٹ آرڈر ملے ہیں۔ میونیشن انڈیا لمیٹڈ کمپنی کو 500 کروڑ روپے کا اب تک کا سب سے بڑا ایکسپورٹ آرڈر ملا ہے ۔یہ کمپنیاں گزشتہ سال وجے دشمی کے دن 15 اکتوبر کو قوم کے نام وقف کی گئی تھیں۔ سات میں سے چھ کمپنیوں نے پہلے چھ ماہ میں منافع کمایا ہے جبکہ ایک کمپنی نے اپنا نقصان کم کیا ہے ۔