حیدرآباد 27 ستمبر (راست) سماجی و فلاحی خدمات انجام دینے والے اداروں میں این یو سی ٹرسٹ کے چار شعبہ جات میں گرانقدر خدمات قابل ستائش ہے۔ اس ٹرسٹ کے جنرل باڈی میٹنگ جناب فرید خان منیجنگ ٹرسٹی کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اس کو مخاطب کرتے ہوئے فرید خان نے چار مختلف شعبہ جات میں سرگرم عمل کارروائیوں پر روشنی ڈالی۔ اس ٹرسٹ کے تعلیمی شعبہ میں کام کرنے والے انچارج جناب انیس احمد نے اعداد و شمار کے ساتھ اسکولی سطح پر پروفیشنل کورسیز تک تعلیمی امداد کی تفصیلات بتائیں۔ جناب ناصر خان نے ویلفیر فلاحی خدمات پر اور جناب صادق نے ہیلت کیر سنٹر پر کام کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ عنقریب ڈیلاسیس سنٹر قائم کیا جارہا ہے۔ جناب عبدالرحمن پرویز نے خود مختاری کے لئے بالخصوص خواتین کو خود مختار بنانے کے لئے مختصر مدتی روزگار پر مبنی کورسیز، ٹریننگ مراکز قائم کئے۔ آخر میں شکریہ ادا کیا۔ احمد بشیر الدین فاروقی، نعیم اللہ شریف، مولانا مفتی خطیب مسجد بقیع بنجارہ ہلز کا قرأت اور نعت شریف سے ہوا۔