ڈیلیوری بوائے کی پھانسی کے ذریعہ خودکشی

   

حیدرآباد /31 مئی ( سیاست نیوز ) گچی باؤلی کے علاقہ میں ایک ڈیلیوری بوائے نے اپارٹمنٹ کے سیلر میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ گچی باؤلی پولیس کے مطابق 29 سالہ ہریش جو موسی پیٹ جنتا نگر علاقہ کا ساکن تھا ۔ پیشہ سے بگ باسکٹ میں ڈیلیوری کا کام کرتا تھا ۔ آج صبح مجید بنڈہ علاقہ کے ایک اپارٹمنٹ میں ڈیلیوری کیلئے ہریش پہونچا اور ڈیلیوری کے بعد اپارٹمنٹ کے سیلر میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ ہریش کے انتہائی اقدام کا کوئی پتہ نہ چل سکا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع