ڈینوک نے مکسڈ ڈبلز خطاب جیت لیا

   

میلبورن۔ فرانس کی کرسٹینا ملاڈینوک اورکروشیا کے ایوان ڈوڈگ نے جمعہ کو یہاں میلبورن پارک میں آسٹریلیا کے وائلڈ کارڈز جمی فورلیس اور جیسن کبلرکو 6-3، 6-4 سے شکست دے کر آسٹریلین اوپن 2022 مکسڈ ڈبلز چیمپئن کا تاج اپنے نام کیا۔ یہ انکے کیریئر میں دوسرا موقع ہے کہ 28 سالہ ملاڈینووک آسٹریلین اوپن مکسڈ ڈبلز چمپئن بنی ہیں، اس کا پچھلا خطاب 2014 میں آیا تھا۔سابق ٹاپ 10 کھلاڑی کی جیت آٹھ سالوں میں اس کا پہلا مکسڈ تاج ہے، مجموعی طور پر اس کا تیسرا اور آسٹریلیا میں دوسرا خطاب ہے وہ اورکینیڈا کے ڈینیئل نیسٹر 2014 اور 2015 میں آسٹریلیا میں لگاتار فائنل میں پہنچے ۔اس جوڑی نے 2013 میں ومبلڈن بھی جیتا تھا۔ ملاڈینوک اب خواتین اور مکسڈ ڈبلز میں کل آٹھ گرانڈ سلام خطاب جیت چکی ہیں۔کامیاب جوڑی نے 78 منٹ کے فائنل میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس جوڑی کو پہلے راؤنڈز میں چار میں سے تین میچوں میں ٹائی بریک تک کی جدوجہد کرنی پڑی تھی اور سیمی فائنل میں نمبر2 سیڈ چین کے ژانگ شوائی اور آسٹریلیا کے جان پیئرزکو 1-6، 7- 5، 10-2 سے شکست دینے کے لیے سیٹ بھی گنوانا پڑا تھا۔دوسری جانب فورلیس اورکوبل گزشتہ چار سالوں میں میلبورن میں مکسڈ ڈبلز چمپئن شپ کے فائنل میں پہنچنے والی تیسری وائلڈ کارڈ ٹیم تھیں۔ کامیابی کے بعد فاتح جوڑی نے کہا کہ کورونا کے اس بحران کی صورت حال میں یہ کامیابی اہم ہے۔