ڈینگو سے شفایاب طالب علم کی خودکشی

   

حیدرآباد ۔19نومبر ( سیاست نیوز) ڈینگو سے شفایاب ہونے کے بعد ایک کمسن طالب علم نے خودکشی کرلی ۔ بلارم پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں ڈینگو مرض سے شفایاب ہونے کے بعد تعلیم میں کمزوری سے دلبرداشتہ ایک طالب علم نے خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 15 سالہ اجئے سنگھ جو بلارم علاقہ کے ساکن برجیش سنگھ کا بیٹا تھا ۔ یہ لڑکا دسویں جماعت کا طالب علم بتایا گیا ہے ۔ گذشتہ دنوں ڈینگو کے بموجب یہ اسکول غیر حاضر رہا اور سپلیمنٹری امتحانات میں اس نے کمزور مظاہرہ کیا جس کے سبب یہ لڑکا دلبرداشتہ ہوگیا اور اس نے خودکشی کرلی ۔ پولیس بلارم مصروف تحقیقات ہے ۔