ڈینگو کی وجہ سے نوجوان لڑکے کی موت

,

   

حیدرآباد: ڈینگو کی وجہ سے ایک 15سالہ نوجوان لڑکے کی موت واقع ہوگئی۔ یہ جمعرات کے دن واقعہ رنگاریڈی ضلع کے شاباد منڈل میں پیش آیا۔ متوفی کا نام پاشیا الدین بتایا گیا ہے او ردسویں جماعت کا طالب علم بتایا گیا ہے۔ اسی طرح پچھلے ہفتہ شہر کے نیلوفر دواخانہ میں ایک چھ سالہ لڑکی کی ڈینگو کی وجہ سے موت ہوگئی تھی۔ پچھلے ماہ بھی ایک 70سالہ ضعیف شخص کی بھی ڈینگو کی وجہ سے موت ہوئی تھی۔

جی ایچ ایم سی مچھر کش دوا کے 305مشینیں خریدی ہیں لیکن ملازمین کی قلت کی وجہ سے اسے تاحال شروع نہیں کیا گیا ہے۔