ڈیوٹی میں کوتاہی، تھانہ انچارج کیخلاف کارروائی

   

باغپت: اترپردیش کے ضلع باغپت میں دو تھانہ انچارجوں سمیت تین پولیس اہلکار کو کام میں لاپرواہی برتنے کے الزام میں لائن حاضر کردیا گیا ہے ۔سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نیرج کمار جادون نے اتوار کو بتایا کہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سرکل بڑوت کی جانچ پر دوگھاٹ تھانہ انچارج کرن پال سنگھ و ڈی ایس پی سرکل کھیکڑا کی جانچ رپورٹ پر کھیکڑا کے تھانہ انچارج ڈی کے تیاگی کو ہفتہ کی رات لائن حاضر کردیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ کام میں لاپرواہی ملنے پر کھیکڑا تھانہ پر تعینات ایک کانسٹیبل سنیل کمار کو بھی پولیس لائن بھیجا گیا ہے ۔ ایس پی نے ڈی ایس پی باغپت دویندر کمار شرما کو جانچ کی ہدایت دیتے ہوئے اپنی جانچ رپورٹ ایک ہفتے کے اندر دینے کی ہدایت دئیے ہیں۔ ادھر ایس پی نے کھیکڑا تھانے کی کمان سنگھاولی اہیر تھانہ انچارج سے ہٹائے گئے ویریندر سنگھ رانا کو سونپی ہے ۔