ڈی ایم کے نے ایروڈ ایسٹ اسمبلی سیٹ جیت لی

   

چنائی:ٹاملناڈو کے حکمراں دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے ) کے امیدوار وی سی چندر کمار نے ایروڈ ایسٹ اسمبلی ضمنی انتخاب میں 90,629 ووٹوں کے بڑے فرق سے کامیابی حاصل کی ہے ۔ انہوں نے اپنی حریف، نام تاملار کچی (این ٹی کے ) کی ایم کے سیتھلکشمی کے خلاف 1,14,439 ووٹ حاصل کیے ۔ سیتلکشمی کو 23,810 ووٹ ملے اور ان کی ضمانت ضبط ہوگئی۔ چندر کمار کو 90,629 ووٹوں کے فرق سے فاتح قرار دیا گیا۔نوٹا کے لیے تیسرے نمبر پر سب سے زیادہ ووٹ ڈالے گئے ۔ تقریباً 6000 ووٹروں نے نوٹا کو ووٹ دیا۔ اس ضمنی انتخاب میں کل 46 امیدوار میدان میں تھے ۔