ڈی جی پی کے رتبہ پر ترقی پانے والے آئی پی ایس عہدیداروں کو ڈی جی پی کی مبارکباد

   

حیدرآباد۔ 23 اپریل (سیاست نیوز) ڈائریکٹر جنرل پولیس تلنگانہ بی شیودھر ریڈی نے ریاست کے اپنے ساتھی 6 آئی پی ایس عہدیداران جنہیں ڈائریکٹر جنرل کے رتبہ پر ترقی دی گئی ہے، کو مبارکباد پیش کی۔ سال 1995 اور 1996 بیاچ سے تعلق رکھنے والے 6 ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس رتبہ کے عہدیدار جس میں وی وی سرینواس راؤ (چیرمین پولیس رکروٹمنٹ بورڈ)، سواتی لکرا (ڈائریکٹر اسپیشل پروٹیکشن فورس اور ہوم گارڈس)، چارو سنہا (ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بیورو)، مہیش مرلیدھر بھاگوت (ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس لا اینڈ آرڈر) ، ڈاکٹر انیل کمار (ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل گرے ہاؤنڈس اور وی سی سجنار پولیس کمشنر حیدرآباد شامل ہیں ، کو مبارکباد پیش کی۔ BJ/m/b