حیدرآباد۔/9 مارچ، ( سیاست نیوز) بی آر ایس سربراہ کے چندر شیکھر راؤ نے ایم ایل سی امیدوار کے طور پر سینئر قائد ڈاکٹر ڈی شراون کے نام کا اعلان کیا ۔ انہوں نے پرچہ نامزدگی کے ادخال کیلئے ورکنگ صدر کے ٹی آر کو ہدایت دی ۔ شراون کل پیر کو پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔ ایم ایل اے کوٹہ کی 5 نشستوں کے انتخابات میں بی آر ایس نے واحد نشست سے مقابلہ کا فیصلہ کیا ۔ کانگریس 3 اور سی پی آئی ایک امیدوار کھڑے کرے گی۔ تمام امیدواروں کا متفقہ انتخاب یقینی ہے۔ بی آر ایس کی واحد نشست کیلئے کئی دعویدار تھے۔ محمود علی، ستیہ وتی راٹھوڑ، وائی ملیشم، ایس سبھاش ریڈی اور ریاض الحسن آفندی کی سبکدوشی کے سبب یہ چناؤ ہورہے ہیں۔1