حیدرآباد۔ 5 اکتوبر (سیاست نیوز) خیریت آباد کے رکن اسمبلی ڈی ناگیندر نے اسمبلی سے استعفی کے بارے میں سوشیل میڈیا میں وائرل خبروں کی تردید کی ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ناگیندر نے کہا کہ استعفی کے بارے میں پھیلائی جارہی خبروں میں کوئی سچائی نہیں ہے اور وہ اس مہم کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رکن اسمبلی کے عہدہ سے استعفی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ناگیندر نے کہا کہ بعض مخالفین استعفی کی مہم چلا رہے ہیں تاکہ انہیں سیاسی نقصان پہنچایا جائے۔ واضح رہے کہ ڈی ناگیندر بی آر ایس کے ٹکٹ پر اسمبلی کے لئے منتخب ہوئے اور لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کے ٹکٹ پر سکندرآباد حلقہ سے مقابلہ کیا تھا۔ بی آر ایس نے ان کے خلاف اسپیکر سے شکایت کرتے ہوئے نااہل قرار دینے کی اپیل کی ہے۔ اسپیکر کی جانب سے دی گئی نوٹس کا ناگیندر نے جواب داخل کردیا ہے۔ میڈیا کے بعد گوشوں میں اطلاعات گشت کررہی ہیں کہ اسپیکر کی کارروائی سے بچنے کے لئے ناگیندر اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دے سکتے ہیں۔ تاہم ناگیندر نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔ 1