ڈی ولیرزکسی کھلاڑی کی جگہ چھیننا نہیں چاہتے :باؤچر

   

جوہانسبرگ۔ سابق وکٹ کیپر اورجنوبی افریقہ کی ٹیم کے موجودہ ہیڈ کوچ مارک باؤچر کو لگتا ہے کہ اے بی ڈی ولیرز کے پاس انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس نہ آنے کی اپنی وجوہات ہیں۔مارک باؤچر نے کہا ہے کہ اے بی ڈی ولیرزہر ماحول میں جان ڈالنے والی شخصیت ہیں،میں ان کے سبکدوشی واپس نہ لینے کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں۔مارک باؤچر نے کہا ہے کہ اے بی ڈی ویلیئرزکسی کھلاڑی کی جگہ چھیننا نہیں چاہتے ۔ میں ان کے فیصلہ کو بدقسمتی کہوں گا کیونکہ میرے خیال میں ہم سب متفق ہیں کہ وہ اب بھی بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں اے بی ڈی ولیرز کے فیصلہ کا احترام کرتا ہوں لیکن اب آگے بڑھنا چاہئے ۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کرکٹ جنوبی افریقہ نے سابق کپتان سے اپنی سبکدوشی کا فیصلہ واپس لینے کی درخواست کی تھی، جس پر انہوں نے اپنے بورڈ کو جواب دیا ہے کہ ان کی سبکدوشی کا فیصلہ آخری ہے اورواپسی کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔واضح رہے کہ ڈی ولیرز نے مئی 2018 میں بین الاقوامی کرکٹ سے سبکدوشی کا اعلان کیا تھا۔اس کے بعد ساؤتھ افریقہ کرکٹ بورڈ نے متعدد بار ان سے سبکدوشی واپس لینے کی اپیل کی تھی۔