ڈی کے شیوکمار کا کمارسوامی پر بلیک میلنگ کا الزام

   

بنگلورو: ایک ڈرامائی پیش رفت میں کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے آججنتا دل (ایس) کے لیڈر ایچ ڈی کمارسوامی پر ہاسن کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریوننا سے منسلک ویڈیو گھپلے کو انجام دینے کا الزام لگایا۔ شیوکمار نے مسٹر کمار سوامی کو ‘بلیک میلنگ کا بادشاہ’ اور اس گھپلے کے پیچھے ماسٹر مائنڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کہانی کے پرنسپل، ڈائریکٹر اور تخلیق کار’ ہیں۔تنازعہ اس وقت مزید گہرا ہو گیا جب کمارسوامی نے شیوکمار کو اپنے بھتیجے پرجوال کو پھنسانے والے مبینہ جنسی ویڈیو کے پھیلاؤ کو ایک اہم سازش قرار دیتے ہوئے کابینہ سے ان کی برطرفی کا مطالبہ کیا۔33 سالہ ایم پی پرجوال کے خلاف جنسی ہراسانی کے سنگین الزامات ہیں، جس نے حکمراں کانگریس اور بی جے پی۔ جنتا دل۔سیکولر (جے ڈی۔ایس) اتحاد کے درمیان سیاسی کشمکش کو جنم دیا ہے جب کہ کانگریس حکومت نے کیس کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی ہے ، وہیں بی جے پی اور جے ڈی (ایس) کے اتحادی سیاسی تعطل کو بڑھاتے ہوئے کیس کو مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کو منتقل کرنے کا پرزور مطالبہ کر رہے ہیں۔