کابل حملوں میں 100 زخمی، ہلاکتوں کی تعداد نامعلوم

,

   

کابل ۔ یکم ؍ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے دارلحکومت کابل میں صبح نو بجے کے قریب کار بم دھماکے کے بعد حملہ آور ایک عمارت میں داخل ہو گئے۔حکام نے اب تک صرف ایک شہری کی ہلاکت اور 100 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ سکیورٹی اہلکاروں اور حملہ آوروں کے درمیان تصادم کا سلسلہ جاری ہے۔افغان وزرات صحت کے ترجمان نے ٹی وی پر بیان کے دوران بتایا کہ 100افراد زخمی ہیں۔ جبکہ اب تک ایک شہری کی نعش ہاسپٹل منتقل کی گئی ہے۔اس سے قبل افغانستان کی وزارت داخلہ نے کہا تھا کہ کابل میں ہوئے کار بم دھماکے میں 65 افراد زخمی ہوئے ہیں۔حکام کے مطابق سکیورٹی اہلکار حملہ آوروں کے خالف آپریشن کر رہے ہیں جو کہ دھماکے کے بعد قریب موجود عمارت میں داخل ہوگئے تھے۔ہلاکتوں کی تعداد ہنوز نامعلوم ہے جبکہ بعض غیرمصدقہ اطلاعات کے مطابق 34 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔