کابل دھماکے میں ایک ہلاک ، دو زخمی

   

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں جمعرات کوہوئے ایک دھماکے میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ۔کابل پولیس کے ترجمان ایف پرامرز کے حوالے سے بتایا کہ شہر کے چہل ستون علاقے میں دھماکہ ہوا ۔ حکومت اور طالبان کے مابین جاری امن مذاکرات کے باوجود افغانستان میں پرتشدد لڑائی جاری ہے ، جس میں بے گنا شہری مارے جارہے ہیں۔سماجی کارکنوں اور میڈیا اہلکاروں کیخلاف بھی تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے ۔