کابل میں ترکی سفارت خانہ کو دوسری جگہ منتقل کرنے کا اردغان نے کیااعلان

,

   

انقارہ۔ ترکی کے صدر طیب رجب ارذعان نے اتوار کے روز کہاکہ کابل ائیر پورٹ پر عارضی طور سے کام کررہے ترکی سفارت خانہ برائے افغانستان کو کابل میں اپنی پرانے مقام پر دوبارہ منتقل کیاگیاہے۔

ترکی کے این ٹی وی براڈ کاسٹر نے اردغان کے حوالے سے کہاکہ ”دو ہفتوں قتل ہمارے سفارت خانہ کو کابل ائیرپورٹ پر منتقل کیاگیاتھا۔ ایک روز قبل‘ وہ (سفارتی عملہ) کابل کے سنٹر میں اپنے ہیڈ کوارٹر پر واپس آگئے ہیں اور اپنے کام دوبارہ شروع کردیاہے۔

ہم افغانستان میں اپنی سفارتی موجودگی کو برقرار رکھنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ حفاظتی حالات میں آنے والی تبدیلی پر ہماری مسلسل نظر ہے اور کسی معاملے میں تیار رہنے کاہمارے پاس موقع ہے۔ ہماری ترجیحات ہمارے اہل کاروں کی حفاظت ہے“۔

اگست 15کو مذکورہ طالبان(ایک گروپ جس پر روس میں امتناع ہے) کابل میں داخل ہوا‘ جس کی قیادت میں امریکہ کی حمایت والی سیویلین حکومت کو گرادیاگیا اور تقریبا افغانستان پر اس نے اپنا قبضہ جمالیاہے۔