ماسکو : افغانستان کے دارالحکومت کابل میں روسی ایمبیسی کے 2 ارکان اسٹاف ایمبیسی کے احاطہ کے قریب پیش آئے بم دھماکے کے نتیجہ میں ہلاک ہوگئے۔ ماسکو میں وزارت خارجہ نے اِس واقعہ کی تصدیق کی ہے۔ گزشتہ روز صبح کے اوقات میں نامعلوم حملہ آور نے روسی ایمبیسی کے دفتر کے پاس دھماکو آلہ نصب کیااور اس کے دھماکہ میں سفارت خانہ کے 2 ملازمین ہلاک اور کئی افغان شہری زخمی ہوگئے۔