کابل ڈرون حملے میں پاکستان کی فضائی حدود استعمال ہوئی

   

کابل : افغانستان میں طالبان کے قائم مقام وزیر دفاع نے الزام عائد کیا ہے کہ دارالحکومت کابل میںہوئے ڈرون حملے کیلئے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کی گئی۔ روئٹرز کے مطابق قائم مقام وزیر دفاع ملا یعقوب نے اتوار کو کابل میں پریس کانفرنس میں ڈرون حملے کے لیے پاکستان کی فضائی حدود استعمال ہونے کا الزام عائد کیا۔ پاکستان ان الزامات ان کی پہلے ہی سختی سے تردید کر چکا ہے۔5اگست کو افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے کہا تھا کہ ’ایمن الظواہری پر امریکی ڈرون حملے میں پاکستان کی حدود استعمال ہونے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔