کابل کے ہندوستانی سفارتخانے کے سبھی ملازمین اور سفیر فوری طور پر ہندوستان آئیں گے

   

نئی دہلی: ہندوستان نے افغانستان کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر کابل واقع ہندوستانی سفارت خانے کے سبھی ملازمین اور سفیر کو فوری طور پر واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے منگل کو ٹوئٹ کرکے کہا ‘‘موجودہ حالات کے پیش نظر یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ کابل واقع ہندوستانی سفارتخانے کے سبھی ملازمی اور ہمارے سفیر فوری طور پر ہندوستان واپس آئیں گے ’’۔ہندوستان نے یہ فیصلہ گزشتہ اتوار کو اشرف غنی کو اقتدار سے بے دخل کئے جانے اور وہاں کی بگڑتی ہوئی حفاظت کی صورتحال کے پیش نظر کیا ہے ۔