کابل 2 بم دھماکوں سے لرز اُٹھا، 22 افراد ہلاک

,

   

کابل : افغانستان کے دارالحکومت کابل میں کچھ دیر کے وقفے سے ہونے والے 2 بم دھماکوں میں 22 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔پہلا بم حملہ کابل کے مشرقی علاقے میں سڑک کنارے نصب بم کے ذریعے کیا گیا جس کی زد میں ایک بس آئی۔افغان صوبے غزنی کے ترجمان وحیداللہ جمعہ زادہ نے بم دھماکے میں ہلاکتوں کے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکا اس وقت ہوا جب بس کابل سے غزنی سے جا رہی تھی۔ترجمان غزنی نے بتایا کہ بم دھماکے میں تین خواتین سمیت 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔غزنی کے پولیس ترجمان نے حملے کا ذمہ دار طالبان کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ بم دھماکے میں 4 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے تاہم طالبان کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔