کابینہ نے سعودی براڈ کاسٹنگ اتھاریٹی کی تنظیم کی منظوری دیدی

   

ریاض: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی زیر صدارت سعودی کابینہ کا آن لائن اجلاس ہوا ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ہفتہ وار کابینہ اجلاس میں متعدد ملکی اور بین الاقوامی امور اور معاملات پر غور کرنے کے بعد اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔اجلاس کے آغاز میں خادم حرمین شریفین نے کامیاب حج منصوبے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے حجاج کو بہترین سہولتیں اور ڈیجیٹل سروسز فراہم کرکے انتہائی محفوظ حج کا موقع فراہم کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔کابینہ ارکان کو گذشتہ دنوں مختلف ممالک کے سربراہان سے ہونے والے رابطوں اور ان سے برآمد ہونے والے نتائج سے آگاہ کیا گیا ہے۔