کاجل اگروال ، پریہ گولڈ آئیلس کی برانڈ ایمبسیڈر

   

اے پی اور تلنگانہ کے معروف خوردنی تیل کے کاروبار کو ملک بھر میں وسعت
حیدرآباد ۔ 9 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : خوردنی تیل کے ایک مقبول و من پسند برانڈ پریہ گولڈ ایڈیبل آئیلس نے 2018-19 کے دوران 1500 کروڑ روپئے کے کاروبار کا سنگ میل کامیابی کے ساتھ طئے کرلیا اور اب آئندہ تین سال کے دوران 2500 کروڑ روپئے کے کاروبار کا نشانہ مقرر کیا ہے ۔ اس مقصد کے لیے مغربی بنگال کے ہالدیہ اور ٹاملناڈو کے چنائی پورٹس میں مزید دو آئیل ریفائنریز قائم کرتے ہوئے ملک کے دیگر علاقوں تک کاروبار کو وسعت دینے کا منصوبہ بھی بنایا ہے ۔ پریہ گولڈ آئیل کے منیجنگ ڈائرکٹر بوکا چندر شیکھر اور ایکزیکٹیو ڈائرکٹر بوکا سرینواسو نے اعلان کیا ہے کہ تلگو ، ٹامل اور ہندی فلموں کی معروف اداکارہ کاجل اگروال کو پریہ گولڈ کی برانڈ ایمبسیڈر کی حیثیت سے مقرر کیا گیا ہے ۔ 1980 سے تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے گھروں میں استعمال کیا جانے والا من پسند خوردنی تیل پریہ گولڈ اب دیگر ریاستوں میں بھی دستیاب ہوگا ۔ کاجل اگروال نے اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پریہ گولڈ آئیلس فیملی کا حصہ بنتے ہوئے مجھے خوشی ہوئی ہے ۔ یہ آندھرا پردیش اور تلنگانہ کا مشہور و معروف برانڈ ہے ۔۔