کاجول کی ’تری بھنگا‘ جنوری میں ریلیز ہوگی

   

ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ کاجول کی فلم ’تری بھنگا‘ اگلے سال جنوری میں آن لائن ریلیز ہوگی۔ کاجول نے انسٹاگرام لائیو کے دوران مداحوں سے بات کرتے ہوئے اپنی آنے والی آن لائن ڈیبو فلم ’تری بھنگا‘ کی بابت بتایا کہ یہ فلم جنوری میں ریلیز ہونے کی امید ہے ۔ انسٹاگرام لائیو کے دوران کاجول نے کہا ‘‘میری اگلی فلم ’تری بھنگا‘ جنوری میں آنے کی امید ہے ۔ یہ تین خواتین کے بارے میں ایک بہت ہی دلچسپ کہانی ہے ۔ فلم میں کام کرنا بہت اچھا لگا۔ اجے دیوگن اس فلم سے بطور پروڈیوسر اپنا ڈیجیٹل ڈیبو کررہے ہیں۔ فلم نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔ ملٹی نیشنل فلم تری بھنگا کی کہانی تین خواتین کے ارد گرد گھومتی ہے اس میں تین مختلف نسلوں کی خواتین ایک ہی گھر میں رہ رہی ہیں۔ اس میں کاجول کا کردار کافی موثر ہے۔ اس فلم کی ہدایتکاری کا کام اداکارہ رینوکا شاہانے کررہی ہیں۔ اس فلم میں تنوی اعظمی اور میتھلا پالکر بھی ہیں۔