کاربن کے اخراج کا ہدف وقت سے پہلے حاصل کیا جائے :منوہر لال

   

نئی دہلی: بجلی کے وزیر منوہر لال نے جمعرات کو لوک سبھا میں کہا کہ ہندوستان وقت سے پہلے کاربن کے اخراج کی شدت میں اضافہ کو خالص صفر تک کم کرنے کا ہدف حاصل کرے گا۔وقفہ سوالات کے دوران منوہر لال نے کانگریس کے منیش تیواری کے ایک ضمنی سوال کے جواب میں کہا کہ ملک میں کاربن کے اخراج کی شدت میں 32 سے 35 فیصد تک کمی آئی ہے اور سال 2030 تک یہ کمی 45 فیصد ہو جائے گی۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس میں ہندوستان نے 2070 تک کاربن کے اخراج کی سطح کو خالص صفر تک کم کرنے کا قومی عزم ظاہر کیا ہے اور اس کے لیے صاف توانائی کی پیداوار اور استعمال کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے ۔ایوان میں ایک ضمنی سوال کے جواب میںمنوہر لال نے کہا کہ فضائی آلودگی قومی تشویش کا معاملہ ہے۔