نئی دہلی 6ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج کارتک چدمبرم کی جانب سے عدالت میں جمع کرائے تین ماہ کی بیرونی سفرکی ضمانتی رقم 10کروڑروپے جاری کرنے سے انکار کردیا ہے۔جسٹس دیپک گپتا نے کہا کہ یہ رقم مزید تین ماہ کیلئے فکس ڈپازٹ کرلئے جائنگے۔واضح رہے کہ کارتک چدمبرم جنہیں منی لانڈرنگ اور ائر سیل میکس جیسے کیسس میں مقدمات کا سامناہے ،کوعدالت نے بیرون ملک سفرکی اجازت کیلئے 10کروڑ روپے جمع کرا نے کا حکم دیا تھا۔