کاروں کے رجسٹریشن میں ضلع رنگاریڈی سرفہرست

   

جبکہ مختلف گاڑیوں کی رجسٹریشن میں حیدرآباد کو پہلا مقام، 2021-2022 کی رپورٹ میں انکشاف

حیدرآباد ۔ 28 جنوری (سیاست نیوز) موٹر کاروں کے رجسٹریشن کے معاملے میں ضلع رنگاریڈی کو سارے تلنگانہ میں سرفہرست مقام حاصل ہوا ہے۔ تلنگانہ اسٹیٹ شمارتی خلاصہ رپورٹ 2021-22 میں اس کا انکشاف ہوا ہے۔ 38,078 کاروں کے رجسٹریشن کے ساتھ جہاں ضلع رنگاریڈی کو پہلا مقام حاصل ہوا ہے۔ وہیں میڑچل ملکاجگری کو دوسرا اور حیدرآباد کو تیسرا مقام حاصل ہوا ہے جبکہ مختلف گاڑیوں کے رجسٹریشن میں حیدرآباد کو سرفہرست مقام حاصل ہوا ہے۔ سال 2021-22ء کے دوران ضلع رنگاریڈی میں جملہ 1.43 لاکھ گاڑیوں کا رجسٹریشن ہوا ہے، جس کی تمام تفصیلات تلنگانہ اسٹیٹ اسٹاٹیکل ابراسٹک رپورٹ میں پیش کی گئی ہیں۔ دوسرے مقام پر ضلع میڑچل ملکاجگری کا ہے جہاں 1.27 لاکھ گاڑیوں کا رجسٹریشن ہوا ہے۔ ضلع رنگاریڈی 1.24 گاڑیوں کے رجسٹریشن کے ساتھ تیسرے مقام پر ہے۔ گذشتہ سال ریاست میں جملہ 8.99 لاکھ گاڑیوں کا رجسٹریشن ہوا ہے جس میں اضلاع حیدرآباد، رنگاریڈی اور میڑچل ضلع میں 3,94,476 گاڑیوں کا رجسٹریشن ہوا ہے۔ ان میں اکثریت 3,49,500 نان ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی ہیں۔ یہی نہیں گذشتہ سال الکٹرک گاڑیوں کے رجسٹریشن میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ متذکرہ تین اضلاع میں 15,673 الکٹرک گاڑیوں کا رجسٹریشن ہوا ہے۔ن