کار کو ووٹ نہ دینے پر وظائف منسوخی کی دھمکی

   

یلاریڈی رکن اسمبلی کے خلاف کانگریس قائدین کی الیکشن آفیسر سے شکایت
یلاریڈی ۔ 19 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی رکن اسمبلی مسٹر سریندر مستقر پر میونسپل الیکشن کی انتخابی مہم کے دوران کار کے نشان کو ووٹ دیں تو ہی وظائف آئیں گے ورنہ وظائف بند ہوں گے کہہ کر خواتین کو دھمکی دینے الیکشن ضابطہ اخلاق کی کھلے عام خلاف ورزی کرنے پر اس کا ویڈیو علاقہ و ضلع بھر میں موضوع بحث بنا ہوا ہے ۔یلاریڈی رکن اسمبلی مسٹر سریندر مستقر کے وارڈوں میں انتخابی رکن پارلیمان مسٹر بی بی پاٹل کے ساتھ مل کر چلائے جا رہی انتخابات مہم کے بعد خواتین سے ملاقات کے دوران حمایت کا مظاہرہ نہ کرنے پر وظائف منسوخ کرنے کی دھمکی دینے کھلے عام الیکشن قوانین کی خلاف ورزی کی ہے ۔ جس کے بعد کانگریس قائدین نے رکن اسمبلی کی اس فاش غلطی کو لیکر ضلع الیکشن آفیسر مسٹر راج ویر سے شکایت کردی کہ وارڈ نمبر آٹھ پر کار کے نشان کو ووٹ نہ دینے پر وظائف منسوخ ہونے کی دھمکی دی جا رہی ہے اور رائے دہندوں کو اسکیمات روک دینے کا خوف دلایا جا رہا ہے ۔ صرف کامیابی کو ہی مقصد بنا کر ٹی آر ایس قائدین عوام کو گمراہ کر رہے ہیں ۔ اور عوام کے حق رائے دہی کی آزادی کو پامال کیا جا رہا ہے ۔ میونسپل الیکشن میں خود رکن اسمبلی کی زبان سے اس طرح کے دھمکی آمیز الفاظ کا استعمال کیا جانا سوشیل میڈیا کی زینت بنا ہواہے ۔ کانگریسی قائدین نے رکن اسمبلی کے خلاف کارروائی کا ڈیمانڈ کیا ۔ اس موقع پر سبھاش ریڈی منڈل پریشد صدر مادھوی ‘ نائب صدر نرسمہلو ‘ جناردھن ریڈی ‘ بالراج گوڑ ‘ زیڈ پی ٹی سی اوشاگوڑ ‘ سرینواس ریڈی اور دوسرے موجود تھے ۔