کار کو ٹپر لاری کی ٹکر تین افراد ہلاک

   

حیدرآباد 8 جولائی ( پی ٹی آئی ) بھدرادری کتہ گوڑم میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک ہوگئے ۔ پولیس نے بتایا کہ ایک کار کو ٹپر لاری کی جانب سے چنچوپلی کے مقام پر ٹکر دیدی گئی جس میں تین افراد بشمول دو خواتین ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس کے علاوہ دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیںجنہیں دواخانہ منتقل کیا گیا ۔