کاغذنگر میں بیٹی کی شادی کی رسم کے دوسرے دن والد کا قلب پر حملہ سے انتقال

   

کاغذ نگر۔ 2 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذ نگر کے مسلم حرکیاتی اور مسلمانوں کے ہمدرد نوجوان و زکوۃ چار ٹیبل ٹرسٹ کے انچارج محمد سہیل عمر 45 سال کا ہارٹ فیل کی وجہ سے انتقال ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق کاغذ نگر کے مسلمانوں کے ہمدرد اور ہر دل عزیز شخصیت و زکوۃ چاریٹیبل ٹرسٹ کے انچارج محمد سہیل کا بیٹی کی شادی کے رسم کے دوسرے دن ہارٹ فیل ہونے کی وجہ سے انتقال ہو گیا۔ اس طرح سے خوشی کے دوسرے دن گھر ماتم میں تبدیل ہو گیا۔ محمد سہیل کے مکان پہنچ کر آخری دیدار و پرسہ دینے والوں میں سیاسی، سماجی، دینی علمائے کرام کے علاوہ نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی، یکم فبروری کے رات کے 11 بج کے 30 منٹ کو کاغذ نگر کے قدیم مسجد میں نماز جنازہ امام و خطیب شہنواز حسین نے پڑھائی، اور کاغذ نگر کے قدیم قبرستان میں تدفین عمل میں لائی گئی، پسماندہ گان میں بیوہ کے علاوہ ایک لڑکا دو لڑکیاں شامل ہیں۔