کالا پتھر میں پولیس کا کارڈن سرچمشتبہ افراد زیرحراست، موٹر سائیکلیں و آٹوز ضبط

   

حیدرآباد۔/31 مئی، ( سیاست نیوز) ساؤتھ زون پولیس نے پرانے شہر کے علاقہ کالا پتھر میں کارڈن سرچ آپریشن کیا۔ ڈپٹی کمشنر پولیس پی سائی چیتنیہ کی زیر قیادت 250 پولیس ملازمین پر مشتمل پولیس فورس نے کل اچانک کالا پتھر میں گھر گھر تلاشی لی گئی جس میں 41 موٹر سائیکلیں، 3 آٹوز کو ضبط کرلیا جبکہ 15 روڈی شیٹرس اور 7 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ڈی سی پی ساؤتھ زون سائی چیتنیہ نے کہا کہ کارڈن سرچ کے ذریعہ عوام میں احساس تحفظ کو فروغ دینا اور غیر سماجی عناصر کی سرگرمیوں کے خلاف کڑی نظر رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہنگامی صورتحال میں عوام ڈائیل 100 کا استعمال کریں اور غیر قانونی سرگرمیوں کے بارے میں پولیس کو اطلاع دیں۔ب