کالج میں طلبہ کی کم حاضری،تلنگانہ کے وزیر والدین کو خط لکھیں گے

   

حیدرآباد19دسمبر(یواین آئی)تلنگانہ کے وزیر فائنانس ہریش راو نے کہا ہے کہ وہ ضلع سدی پیٹ کے سرکاری جونیرکالج کے طلبہ کے والدین کو خط لکھتے ہوئے ان سے خواہش کریں گے کہ اس بات کو یقینی بنایاجائے کہ ان کے بچے بورڈ امتحانات کی تکمیل یعنی آئندہ چند ماہ تک کلاسس میں حاضر ہوں۔انہوں نے ضلع کے بیجنکی منڈل میں سرکاری جونیرکالج میں دوپہر کے کھانے کے پروگرام کے افتتاح کے بعد طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بورڈ امتحانات سے پہلے طلبہ کی اسپیشل کلاسس منعقد کرنے کے لئے کالج انتظامیہ کو مدد کرنے شام میں اسناکس کی سہولت کا بھی آغاز کریں گے ۔جب ان کو یہ پتہ چلا کہ بدھ کو 49اور جمعرات کو29طلبہ کالج کو نہیں آئے ، وزیرموصوف نے امتحانات کے وقت بڑی تعداد میں ان طلبہ کی غیر حاضری کی وجہ دریافت کی۔