کالج کے سینئر اور جونیر طلبا میں تصادم کالج بس باکسنگ رِنگ میں تبدیل

   

حیدرآباد 28 فروری (یو این آئی) کالج کے سینئر اور جونیر طلبا میں تصادم میں کالج بس باکسنگ رِنگ میں تبدیل ہوگئی۔یہ واقعہ بھدرادری کوتہ گوڑم ضلع میں پیش آیا ۔ اشواراو پیٹ کے دو طلبا،ستوپلی منڈل کے گنگارام دیہات کے انجینئرنگ کالج میں بی ٹیک کی تعلیم حاصل کررہے ہیں۔کالج سے گھر واپسی کے دوران ایک سینئر طالبہ پر جونیر طالب علم کی جانب سے دست درازی کی کوشش کی گئی جس پر جونیر طالب علم جس کی شناخت کروناکرکے طورپر کی گئی ہے ، پر سینئر طلبا نے مندالاپلی کے قریب حملہ کردیا۔ کرونا کر پر حملہ کی اطلاع کے ساتھ ہی جونیر طلبا کی طرف سے اس کے رشتہ دار اور دوست پہنچے۔ جونیر طالب علم کے بھائی نے دوستوں کے ساتھ مل کرسینئرطلبا پر حملہ کردیا۔سینئرس طلبا اور جونیر طلبا کے درمیان تصادم کے دوران بس باکسنگ رِنگ میں تبدیل ہوگئی۔اس تصادم کے بعد سینئرس اور جونیرس نے ایک دوسرے کے خلاف اشوا راو پیٹ پولیس میں شکایت درج کروائی ۔ پولیس طلبا گروپس کی کونسلنگ کررہی ہے ۔