کالکی 2898 اے ڈی، امیتابھ بچن کا کردار منظر عام پر

   

ممبئی ۔کالکی 2898 اے ڈی سے امیتابھ بچن کی پہلی جھلک سامنے آئی ہے ۔ بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن ، پربھاس اور دیپیکا پڈوکون اسٹاررسے امیتابھ بچن کی پہلی جھلک سامنے آنے کے بعد مداحوں میں نیا جوش ہے۔ تیلگو فلم ڈائریکٹر ناگ اشون کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں امیتابھ بچن اہم کردار میں نظر آئیں گے۔ پربھاس اور دیپیکا پڈوکون کی اس فلم میں امیتابھ بچن کا کردار بہت خاص ہوگا۔ جسے بنانے والے جلد ہی منظر عام پر لانے والے ہیں۔ میکرز نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹر جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جلد ہی امیتابھ بچن کے روپ کے بارے میں معلومات دینے جا رہے ہیں۔ وجینتی مووی میکرز نے حال ہی میں ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ وہ کون ہیں؟ اس کے ساتھ ہی میکرز نے بتایا ہے کہ امیتابھ بچن کا روپ سامنے آگیا۔ تفریحی خبروں کی دنیا میں اس اعلان کے آتے ہی مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اس سے پہلے میکرز پہلے ہی بگ بی امیتابھ بچن کا دھماکہ خیز فرسٹ لک جاری کر چکے ہیں۔ جو کافی شدید تھا۔ اس فرسٹ لک پوسٹر میں امیتابھ بچن ایک سنت کے اوتار میں نظر آئے جو خود کو پٹیوں سے چھپا رہے تھے۔ اب میکرز نے اس بڑے اعلان کے ساتھ ایک اور پوسٹر بھی جاری کیا ہے۔یادر ہے کہ یہ فلم رواں برس ریلیز ہونے والے فلموں میںایک بڑی اور بہتر زیادہ انتظار کی جانے والی فلم ہے ۔