کالے پتھر کے لاپتہ نوجوان کی نعش دستیاب

   

حیدرآباد۔/2 جون، ( سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ کالا پتھر سے تعلق رکھنے والے ایک لاپتہ نوجوان کی نعش زو پارک کے قریب دستیاب ہوئی۔ پولیس نے بتایا کہ 28سالہ سید واجد ساکن معین باغ کالا پتھر گذشتہ دو دن سے لاپتہ تھا جس کے نتیجہ میں پولیس نے گمشدگی کا ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے اس کی تلاش شروع کردی تھی لیکن کل رات دیر گئے بہادر پورہ پولیس کو یہ اطلاع موصول ہوئی کہ ایک نامعلوم نوجوان کی نعش زو پارک کے قریب پڑی ہوئی ہے۔ بہادر پورہ پولیس کی ٹیم نے وہاں پہنچ کر مقام واردات کا معائنہ کیا اور کلوز ٹیم کو بھی طلب کرلیا۔ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ مقتول کے سر پر وزنی پتھر ڈال کر قتل کیا گیا اور اس کی نعش کو بھی نذر آتش کرنے کی کوشش کی گئی۔ پولیس نے اس سلسلہ میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔