کاماریڈی میں آنجہانی اندرا گاندھی کو خراج عقیدت

   

کاماریڈی : اندرا گاندھی کی 103 ویں جینتی کے موقع پر ضلع کانگریس کی جانب سے زبردست خراج پیش کیا گیا ۔ ضلع کانگریس آفس میں منعقدہ ایک تقریب میں ضلع کانگریس صدر کے سرینواس رائو ، ٹائون کانگریس پی راجو ، ارکان بلدیہ سید انور احمد ، امحمد اسحاق شیرو کے علاوہ دیگر نے اندراگاندھی کے پوٹریٹ پر پھول مالا چڑھاکر خراج پیش کیا ۔ بعدازاں اندراچوک پر اندرا گاندھی کے مجسمہ پر پھول مالا چڑھایا گیا ۔ اس موقع پر ضلع کانگریس صدر کے سرینوا س رائو نے بتایا کہ اندرا گاندھی ملک کی ترقی کیلئے بے شمار کارناموں کو انجام دیا ۔ اندراگاندھی کے دور میں کئی تبدیلیاں عمل میں لاتے ہوئے 20 نکاتی پروگرام کے ذریعہ غریبی کے خاتمہ کیلئے اقدامات کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اندرا ز انڈیا کے نعرہ کے تحت کئی پروگراموں کو انجام دیا تھا اور یہ بچپن سے ہی ملک کے حالات کے بارے میں واقفیت رکھتی تھی اور اپنے والد سے کئی چیزوں کو حاصل کیا تھا جس کی وجہ سے بحیثیت وزیر اعظم انہوں نے ملک کی ترقی کیلئے کئی ایک کارناموں کو انجام دیا ۔ کے سرینواس رائو نے کہا کہ اندرا کے اصولوں پر چلتے ہوئے سیکولرازم کی بقاء کیلئے نوجوان آگے آنے کی ضرورت ہے ۔