کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چمپئن شپ مسکان شیخ نے4 گولڈ میڈلس حاصل کئے

   


شیوپوری: مدھیہ پردیش کے شیوپوری ضلع کے گاؤں مجھیرا کی مسکان شیخ نے نیوزی لینڈ میں منعقد کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپیئن شپ میں طلائی تمغہ جیت کر شیوپوری کے ساتھ ساتھ صوبے کا نام بھی روشن کیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے لیے انڈیا ٹیم کا پہلا گروپ 22 ممبرز کے ساتھ 25 نومبر کو روانہ ہوا تھا جس میں گرام مجھیرا کی مسکان شیخ بھی شامل تھیں۔ مسکان نیوزی لینڈ میں ہوئے اوپن فیڈریشن کی ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں 4 گولڈ جیت کر نیا مقام حاصل کیا ہے۔ مسکان 4 دسمبر کو ہندوستان واپس ہوں گی۔