60 لاکھ روپئے اخراجات ۔ سرکل کا سائز کم ہوگا اور فوارہ نصب کیا جائیگا
حیدرآباد /21 فروری ( سیاست نیوز ) حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ ایل بی نگر کے کامینینیی جنکشن کو ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنے 60 لاکھ روپئے کے پراجکٹس کے ساتھ ازسرنو بنایا جارہا ہے ۔ منصوبے میں وائی ایس آر جنکشن سرکل کا سائز کم کرنا اور فاونٹین نصب کرنا شامل ہے۔ یہ جنکشن ناگول ڈی وی ایم کالج سب روڈ اور منصورآباد کی طرف جانے والوں ایک اہم لنک ہے ۔ مقامی کارپوریٹر کے نرسمہا ریڈی نے کام کی نگرانی کی اور کہا کہ سرکل کا نام بدستور برقرار رہے گا اور ٹریفک پولیس سے مشورہ کیا گیا ہے تاکہ ہموار نقل و حرکت کو یقینی بنایا جاسکے ۔ علاقہ میں آکسیجن پارک کے تاخیر سے کھلنے پر خدشات کا اظہار کیا گیا ۔ حکام سے درخواست کی گئی کہ وہ مزید تاخیر کے بغیر اسے عوام کیلئے قابل رسائی بنائیں۔ کامینینی جنکشن کے خوبصورتی کے کام کو بھی جلد مکمل کرکے ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ٹریفک پولیس بھی بھیڑ کو کم کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے ۔ش