کام کا بوجھ اور نجی مسائل سے دوچار سافٹ ویئر ملازمہ کی خودکشی

   

حیدرآباد 16 مارچ (سیاست نیوز) کام کے بوجھ سے دلبرداشتہ نجی مسائل کا شکار ایک سافٹ ویر ملازمہ نے خودکشی کرلی۔ گچی باؤلی پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ گچی باؤلی پولیس کے مطابق 23 سالہ الوری مائتھلی جو کنڈاپور علاقہ کے ساکن ناگراجو کی بیٹی تھی۔ یہ لڑکی گزشتہ ایک سال سے ایک سافٹ ویر کمپنی میں ملازمت کررہی تھی۔ الوری کو ملازمت پسند نہیں تھی اور وہ اپنی خواہش کی ملازمت کرنا چاہتی تھی۔ لڑکی کو کام کا بوجھ تھا جس کے سبب وہ ذہنی اذیت کا شکار ہوگئی تھی۔ اس نے کئی مرتبہ اپنی ساتھی روم میٹس سے بھی کام کے بوجھ کا ذکر کیا تھا اور یکم مارچ کو ملازمت سے استعفیٰ دیا تھا لیکن کمپنی کے ضابطہ کے مطابق 2 ماہ قبل نوٹس دینے کی شرط پر مائتھلی نے نوٹس دیا تھا اور ورک فرم ہوم انجام دے رہی تھی جس نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا۔ ع