کان، ناک، حلق اور دانتوں کے مفت معائنوں کا منصوبہ

,

   

غریب عوام کی صحت پر خاص توجہ ۔ چیف سکریٹری کا محکمہ صحت کے حکام کے ساتھ اجلاس

حیدرآباد3 جنوری (سیاست نیوز) چیف سیکریٹری ڈاکٹر ایس کے جوشی نے حکومت کے منفرد پروگرام عوام کی آنکھوں کے مفت معائنہ ’کنٹی ویلگو‘ (آنکھوں کی روشنی) کے کامیاب انعقاد کے بعد ماہ فروری سے غریب عوام کے کان، ناک، حلق اور دانتوں کے مفت معائنہ کرنے خصوصی حکمت عملی تیار کرنے کی محکمہ صحت کو ہدایت دی۔ آج محکمہ صحت کے عہدیداروں کا اجلاس طلب کرکے ڈاکٹر جوشی نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر طبی شعبہ کو کافی اہمیت دیتے ہوئے عوام کو موثر طبی سہولتیں فراہم کرنے میں سنجیدہ ہیں۔

انہوں نے منفرد پروگرام کنٹی ویلگو کے کامیاب انعقاد پر محکمہ صحت کے عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے ماہ فروری سے کان ، ناک، حلق اور دانتوں کے مفت معائنہ کرنے تیاریوں کا جائزہ لیا۔ ماہرین طب کی خدمات سے استفادہ کرتے ہوئے Hearing Aids فنڈز کی ضرورت طبی سہولتوں سے استفادہ کرنے والے عوام کی تعداد کے علاوہ دوسرے اُمور پر توجہ دینے کی عہدیداروں کو ہدایت دی۔ کان، ناک، حلق اور دانتوں کے علاج کیلئے عوام کی تعداد کا اندازہ لگانے، Hearing Aids، Dental Chairs پر خصوصی توجہ دینے میڈیکل کیمپس کے انعقاد کیلئے تیاری کرنے، طبی کیمپس پر عوامی رائے حاصل کرکے سہولتیں فراہم کرنے احکامات جاری کئے۔ طبی معائنوں کے دوران معیار پر توجہ دینے عوامی ہیلتھ پر فائیل سے متعلق خانگی ہاسپٹلس اپنی معلومات فیڈ کرنے انتظامات کرنے کی ہدایت دی۔ چیف سیکریٹری نے محکمہ کے مختلف شعبوں میں Integrated Portal کی تیاری پر مسرت کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر جوشی نے اس ڈاٹا کے تحت ضرورت کے مطابق کارروائی کیلئے ایکشن پلان تیار کرنے کی محکمہ کے عہدیداروں کو ہدایت دی اور کامن سافٹ ویر استعمال کرنے پر زور دیا۔ چیف سیکریٹری نے درکار فنڈز کیلئے رپورٹ پیش کرنے محکمہ صحت کو مشورہ دیا۔ عوام کو معیاری طبی سہولتیں فراہم کرنے ماہر ڈاکٹرس کی خدمات سے استفادہ کرنے مختلف عمر کے افراد میں پائی جانے والی بیماریوں کا تجزیہ کرنے اور محکمہ صحت میں ریسرچ سنٹر قائم کرکے اسکے اثرات کا جائزہ لینے پر زور دیا۔ اجلاس میں محکمہ صحت کی پرنسپل سیکریٹری شانتی کماری، آروگیہ شری ہیلتھ کیر ٹرسٹ چیف ایگزیکٹیو آفیسر مانک راج، ڈائریکٹر آف ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیر یوگیتا رانا، ڈائریکٹر میڈیکل ایجوکیشن رمیش ریڈی کے علاوہ دوسرے عہدیدار موجود تھے۔