کانز میں یوکرینی شہری کی زندگی کا نیا آغاز

   

کانز : فرانس کے شہر کانز میں منعقد ہونے والے عالمی شہرت یافتہ کانز فلم فیسٹول کی چکا چوند سے دور ایک یوکرینی شہری نے کانز میں اپنی زندگی کا دوبارہ سے آغاز کیا ہے۔ لیزیا بلوٹسرکویتس نامی ایک 24 سالہ یوکرینی لڑکی نے یوکرین میں جنگ کے آغاز پر جب اپنے خاندان کے ساتھ اپنا شہر کیف چھوڑا تو اس کے والد نے سردیوں کے کپڑوں سے بھرے اپنے سوٹ کیس کے سائز کو دیکھا، اس وقت یہ لڑکی نہیں جانتی تھی کہ وہ فرانسیسی رویرا پر واقع شہر کانز میں پہنچ جائے گی۔تاہم، لیزیا کو کیف چھوڑنے کے تین ماہ بعد، کانز کے ایک ہوٹل میں ایک نئی ملازمت مل گئی، جہاں اس ماہ کانز میں ہونے والے سالانہ فلمی میلے میں شریک مشہور شخصیات کے لیے ریڈی کارپیٹ بچھایا گیا ہے۔اس فرانسیسی خاندان نے لیزیا کو مدد کی پیشکش کی جس کے لیے لیزیا نے یوکرین میں بطور مترجم کام کیا تھا، اس خاندان نے لیزیا اور اس کے خاندان کو فرانس میں رہنے کے لیے جگہ دی۔