کانٹے دار تاروں اور سرحد افواج کے بیچ 31روہنگیائی تریپور ہ میں پھنسے ۔

,

   

بارڈر گارڈس بنگلہ دیش( بی جے بی) کا مبینہ طور پر کہنا ہے کہ بارڈر سکیورٹی فورسس( بی ایس ایف) بنگلہ دیش کے خطہ میں روہنگیائیوں کو دھکیل رہے ہیں اور یہ گروپس ہندوستان سے آنے والے سرحد کے بیچ پھنسے ہوئے ہیں۔

اگرتالہ۔ کاٹنے دار تاروں اور سرحدوں کے درمیان ترپورہ کے لائن زیوروں میں پچھلے دودونوں سے 31روہنگیائی پھنسے ہوئے ہیں کیونکہ ہندوستان اور اور بنگلہ دیش کی سرحدی فوجیں انہیں بطور تارکین وطن قبول کرنے کو تیار نہیں ہیں۔

وہیں بارڈر گارڈس بنگلہ دیش( بی جے بی) کا مبینہ طور پر کہنا ہے کہ بارڈر سکیورٹی فورسس( بی ایس ایف) بنگلہ دیش کے خطہ میں روہنگیائیوں کو دھکیل رہے ہیں اور یہ گروپس ہندوستان سے آنے والے سرحد کے بیچ پھنسے ہوئے ہیں‘ مذکورہ بارڈر سکیورٹی فورس( بی ایس یف) نے اتوار کے روز کہاکہ ہندوستان کی جانب سے کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی ہے‘ ایسا کس افیسر نے کہاکہ‘ اس مطلب یہ ہے کہ روہنگیائی ہندوستان نہیں اسکتے ہیں۔

مذکورہ بی ایس ایف جس کا ماننا ہے کہ بنگلہ دیش سے روہنگیائی آرہے ہیں‘ نے بی جی بی کو ہندوستان سرحد پر امکانی خلاف ورزی کے متعلق مشترکہ سروے کرانے کی پیشکش بھی کی ہے۔

انڈین ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے بی ایس ایف ڈی ائی جی سی ایل بیلاوا نے کہاکہ بی جے پی کمانڈنگ افیسر نے 18جنوری کے روز8:30بجے رات کو بی ایس ایف افیسر کو فون کال کیاکہ انہوں نے بین الاقوامی سرحد پر 31روہنگیائی مسلمانوں کو اپنی تحویل میں لیاہے۔

انہوں نے کہاکہ ’’ اس بی جی بی افیسر نے بی ایس ایف پر دباؤ ڈالتے ہوئے کہاکہ یہ روہنگیائی ہند بنگلہ دیش سرحدی تاروں میں اور بی ایس پی کی جانب سے بنگلہ دیش میں داخل کرنے کے بھیجے گئے ہیں۔تاہم نے مضبوطی کے ساتھ ان الزامات کو مسترد کردیا‘‘۔ا

نہوں نے کہاکہ ’’ ہماری توقع تھی کہ بی جے پی نے ہم سے فلیگ میٹنگ کے لئے رابطہ کیاہے ۔

مگر انہوں نے بات نہیں کی ‘ بجائے اس کے ہم نے ان سے رابطہ کیا اور ایک روز قبل عہدیداری سطح کی میٹنگ زیرو لائن پر مقرر کی گئی جس میں ہماری بٹالین کے سیکنڈ ان کمانڈ اور سکینڈ ان کمانڈان کی بٹالین کے زیرو لائن پر ملاقات کی ‘‘۔

بیلوا کے مطابق بنگلہ دیش انتظامیہ نے مشترکہ سروے کو مسترد کرتے ہوئے بی ایس ایف پر زوردیاکہ وہ مذکورہ روہنگیائیوں کو ہندوستانی خطہ میں تسلیم کریں۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ ممکن ہے کہ یہ روہنگیائی بنگلہ دیش کی جانب سے ائے ہیں۔

ہفتہ کے روز سے بی ایس ایف ان 31روہنگیائیوں کو کھانا پانی اور ضرورت زندگی کے اشیاء مہیا کررہا ہے۔

بالوا نے کہاکہ ’’ ہم نے ہماری کمپنی کے کمانڈر کو ہدایت دی ہے کہ ابتدائی پوچھ تاچھ کریں لہذا ان کی عمر ‘ نام ‘ جنس قد وخال اور حالات اکٹھا کئے گئے ہیں۔پچھلے دو دنوں سے وہ کھلے مقام پر بیٹھے ہوئے ہیں‘‘