کانپور، 31 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں کانپور کے گھاٹم پور علاقے میں منگل کی صبح دھند کی وجہ سے ایک خوفناک سڑک حادثے میں کوالس سوار دو خواتین سمیت چار افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ دیگر دو زخمی ہو گئے ۔پولیس ترجمان نے اس حادثہ کی اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ گھاٹم پور علاقے میں جھانگیرآباد کے پاس کسی بڑی گاڑی نے کوالس کو ٹکر مار دی۔ حادثہ میں ایک اور خاتون اور مرد زخمی ہو گئے ۔ دونوں کو اسپتال میں داخل کرا یا گیا ہے