کانپور شیلٹر ہوم معاملے میں پرینکا نے یوپی حکومت کو کیاچیالنج’میں اندرا گاندھی کی پوتی ہوں“

,

   

گاندھی نے کہاکہ”اپنے مختلف محکموں کے ذریعہ دھمکادے کر مذکورہ یوپی حکومت اپنا وقت ضائع کررہی ہے“

نئی دہلی۔ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے جمعہ کے روز کہاکہ ”میں اندرا گاندھی کی پوتی ہوں‘

بی جے پی ایک نامعلوم ترجمان جیسے اپوزیشن کے کچھ لیڈران ہیں ان کی طرح نہیں ہوں“کیونکہ انہوں نے الزام لگایاہے کہ اترپردیش حکومت انہیں سچ بات کرنے پر اپنے مختلف محکموں کے ذریعہ پرینکا گاندھی کودھمکیاں دے رہی ہے

کانپور شیلٹر ہوم
کانپور شیلٹر ہوم پر ”گمراہ کن“ تبصرے کے معاملے میں اندرون تین یوم جواب دینے پر مشتمل اترپردیش حقوق اطفال پینل کی جانب سے نوٹس کی اجرائی کے ایک روز بعد پرینکا گاندھی نے اترپردیش حکومت کو اس طرح کا چیالنج دیا ہے۔

مذکورہ کانگریس لیڈر نے اتوار کے روز اپنے فیس بک پوسٹ میں ریاست حکومت کی نگرانی میں چلائی جانے والے بچوں کے شیلٹر ہوم میں دو لڑکیوں کے حاملہ ہونے کی

خبر پر اترپردیش کی بی جے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاتھا کہ اس سے صاف ظاہر ہوتا کہ تفتیش کے نام پر حقائق کو دبانے کاکام کیاجارہا ہے

جمعہ کے روز پرینکا گاندھی نے ہندی میں ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ”عوام کی خدمت گذار کے طور پر میری اترپردیش کی عوام کے تئیں ذمہ داری ہے۔اور یہ ذمہ داری کا حصہ ہے کہ سچائی عوام کے سامنے پیش کروں نہ کہ حکومت کے پروپگنڈہ کا حصہ بنوں۔

مذکورہ یوپی حکومت اپنے مختلف محکموں کے ذریعہ مجھے دھمکاکر اپنا وقت ضائع کررہی ہے“۔انہوں نے کہاکہ ”جو چاہئے کاروائی وہ کرسکتے ہیں۔

میں سچائی کو سامنے لاتی رہوں گی۔ میں اندرا گاندھی کی پوتی ہوں اور کچھ اپوزیشن لیڈران کی طرح بی جے پی کی غیر معلنہ پوتی نہیں ہوں“۔

اگرہ انتظامیہ کی جانب سے ضلع میں سب سے زیادہ کرونا وائرس سے اموات ان کے دعوی سے دستبرداری کے متعلق استفسار کے بعد پرینکا گاندھی کا یہ ریمارک سامنے آیاہے۔

مذکورہ کانگریس جنرل سکریٹری انچارج یوپی ایسٹ نے یوگی ادتیہ ناتھ حکومت کو عالمی وباء کے مسلئے سے نمٹنے کے بجائے خالی پروپگنڈہ کرنے کا موردالزام ٹہرایاتھا۔

اس ہفتہ پرینکا گاندھی اترپردیش حکومت کو اگرہ میں کویڈ19کے ”سب سے زیادہ اموات“ اور عالمی وباء سے نمٹنے میں ریاستی حکومت کی ناکامی کے متعلق یوپی حکومت کو اپنی شدید تنقید کا نشانہ بنایاہے