کانگریس انچارج مانک راؤ ٹھاکرے کی کل حیدرآباد آمد

   

حیدرآباد۔یکم ؍ فروری ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ کانگریس انچارج مانک راؤ ٹھاکرے چار روزہ دورے پر 3 فروری کو ناگپور سے شام 4:40 بجے حیدرآباد پہنچیں گے۔ وہ گاندھی بھون میں پارٹی قائدین سے ملاقات کریں گے اور حیدرآباد میں شب بسری کے بعد 4 فروری کو 11:30 صبح بجے دن سے ملاقاتوں کا آغاز کریں گے۔ شام 4 تا 6 بجے اہم قائدین سے ملاقات ہوگی۔ 5 فروری کو صبح 11 بجے صدرنشین و کنوینر تشہیری کمیٹی سے ملاقات ہوگی۔ 12 بجے دن سوشیل میڈیا کے انچارج اور اسٹیٹ کوآرڈینیٹر کے ساتھ اجلاس ہوگا۔ ایک بجے دن او بی سی ڈپارٹمنٹ کے صدرنشین اور ایگزیکیٹو کمیٹی سے ملاقات کریں گے۔ سہ پہر 3 بجے ایس سی ڈپارٹمنٹ اور شام 4 بجے میناریٹیز ڈپارٹمنٹ کے صدرنشین اور ریاستی عہدیداروں سے ملاقات ہوگی۔ 6 فروری کو مانک راؤ ٹھاکرے ملگ میں ہاتھ سے ہاتھ جوڑو یاترا کے جلسہ عام میں شرکت کریں گے۔ر