کانگریس تمام 17 لوک سبھا حلقوں سے مقابلہ کریگی

   

حیدرآباد 21 فبروری ( پی ٹی آئی ) کانگریس نے ریاست میں لوک سبھا کی تمام 17 نشستوں سے مقابلہ کا فیصلہ کیا ہے ۔ کانگریس سکریٹری انچارچ تلنگانہ امور آر سی کنٹیا نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ پارٹی کی مرکزی قیادت کو اس سلسلہ میں سفارش پیش کردی گئی ہے ۔ کانگریس نے اسمبلی انتخابات میں تلگودیشم ‘ سی پی آئی اور ٹی جے ایس کے ساتھ اتحاد کیا تھا ۔ اس سوال پر کہ آیا ان تینوں جماعتوں کی تائید بھی حاصل کی جائیگی مسٹر کنٹیا نے کہا کہ ہمارے ان جماعتوں کے ساتھ تعلقات بہت اچھے ہیںاور ہم ان سے یقینی طور پر اپیل کرینگے کہ وہ لوک سبھا انتخابات میں ہماری تائید کریں۔