کرناٹک چیف منسٹر بسوارج بومائی نے سیلاب کے لئے ”بے مثال بارش او ربہتے ہوئے“ آبی ذخائر کا حوالہ دیا لیکن معمول کی بحالی کے لئے ان کی حکومت کے عزم کا یقین دلایا۔
بنگلورو۔ بنگلور شہر کے مختلف حصوں سے 5ستمبر کے روز مسلسل بارش کی وجہہ سے مختلف مناظر دیکھنے کو ملی ہے‘ ڈوبی سڑکیں اور گلیاں‘ ہل چلانے والے ٹریکٹر سیلاب کے پانی میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکال کر لے جاتے ہوئے اور پانی میں ڈوبی ہوئی گاڑیوں کے مناظر اس میں شامل ہیں۔
کرناٹک چیف منسٹر بسوارج بومائی نے سیلاب کے لئے ”بے مثال بارش او ربہتے ہوئے“ آبی ذخائر کا حوالہ دیا لیکن معمول کی بحالی کے لئے ان کی حکومت کے عزم کا یقین دلایا۔
انہوں نے ہندوستان کے ائی ٹی ہب کے لئے پہچانے جانے والے شہر کی موجودہ صورتحال کے لئے کانگریس کی سابقہ حکومتوں کی ”بدنظمی“کو بھی قصور وارٹہرایا او راصرار کیاکہ صرف دو زون بارش کی زد میں ہیں‘ حالانکہ ایک ایسی تصویر بنائی جارہی ہے کہ سارا بنگلورو جدوجہد کررہا ہے۔
بارش کے نتیجے میں برقی شاک کی زد میں آکر سدا پور میں سے ایک خاتون کے ہلاک ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔