کانگریس حکومت نے چار ماہ میں 16,400 کروڑ روپئے کا قرض حاصل کیا

   

کے سی آر حکومت نے قرض حاصل کر کے اثاثہ جات تیار کئے ، آر ایس پروین کمار
حیدرآباد ۔ 20 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : بی آر ایس کے قائد آر ایس پروین کمار نے کہا کہ کانگریس حکومت نے چار ماہ کے دوران 16,400 کروڑ روپئے کا قرض حاصل کیا ہے جب کہ کارپوریشنس کے ذریعہ کتنا قرض حاصل کیا گیا ہے اس کی کوئی وضاحت نہیں کی گئی ۔ آج میڈیا کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے آر ایس پروین کمار نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے کے سی آر حکومت پر ریاست کو مقروض کردینے کا الزام عائد کیا ۔ 10 سال کے دوران 6.71 لاکھ کروڑ روپئے قرض حاصل کرنے کا دعویٰ کیا گیا ۔ کے سی آر حکومت نے قرض حاصل کرتے ہوئے بنیادی سہولتیں فراہم کی تھی اور اس کو انہوں نے بجٹ میں پیش کیا تھا ۔ کانگریس حکومت میں اس کا کوئی تذکرہ نہیں ہے ۔ کانگریس حکومت گیارنٹی کے نام پر عوام کو دھوکہ دے رہی ہے ۔ کانگریس حکومت نے چار ماہ کے دوران کتنا قرض حاصل کیا ہے ۔ وائیٹ پیپر جاری کرتے ہوئے اس کی وضاحت کرنے کا چیف منسٹر اے ریونت ریڈی سے مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں کو نبھانے میں پوری طرح ناکام ہوگئی ہے ۔ کے سی آر کا دور حکومت تلنگانہ کے لیے سنہرا دور تھا حکومت کی تبدیلی پر اندرون چار ماہ عوام افسوس کا اظہار کررہے ہیں ۔ کانگریس کے وعدوں پر بھروسہ کرتے ہوئے دھوکہ کھا جانے کا اظہار کررہے ہیں ۔ تمام شعبوں میں حکومت ناکام ہوچکی ہے ۔ لوک سبھا کے انتخابات میں عوام کانگریس کو سبق سکھائیں گے ۔۔ 2