کانگریس دفتر نظام آباد میں جناب ظہیر الدین علی خان کو خراج

   

نظام آباد :9 ؍ اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منیجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست جناب محمد ظہیر الدین علی خان کے سانحہ ارتحال پر آج دفتر ضلع کانگریس پارٹی نظام آباد میں آج دومنٹ خاموشی مناتے ہوئے ظہیر الدین علی خان کو خراج پیش کیا گیا۔ پردیش کانگریس کے نائب صدر طاہر بن حمدان کی قیادت میں آج صدر ضلع کانگریس موہن ریڈی، سابق ایم ایل سی بھوپت ریڈی، کانگریس قائد ین سید قیصر و دیگر نے منیجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست جناب محمد ظہیر الدین علی خان کو خراج پیش کیا۔ اس موقع پر طاہر بن حمدان نے کہا کہ محمد ظہیر الدین علی خان ہمیشہ سماجی خدمات کیلئے بھر پور حصہ لیا کرتے تھے اور یہ ہمیشہ تعلیم کے فروغ اور غریبوں کی ترقی کیلئے فکر مند رہا کرتے تھے ان کے انتقال سے جو خلاء پیدا ہو ااسے کبھی پرُ نہیں کیا جاسکتا اوران کے انتقال سے قوم و ملت کو زبردست نقصان ہوا ہے۔

سرور نگر میں چار روزہ عرس تقاریب
حیدرآباد /9 اگست ( راست ) حضرت محبوب الہ خواجہ محبوب مرزا چشتیؒ کا عرس شریف 19 اگست تا 22 اگست درگاہ شریف حضرت محبوب گلشن سرور نگر میں منعقد ہوگا ۔ 19 اگست کو تلاوت قرآن پاک قصیدہ بردہ شریف فاتحہ غسل شریف، 20 اگست کو جلوس صندل مبارک مراسم صندل مالی و محفل سماع و میلاد شریف ، 21 اگست کو چراغاں چشتیاں فاتحہ توشہ شریف بعد مغرب جلسہ فیضان اولیاء و محفل سماع 1 بجے شب تک منعقد ہوگی ۔ 22 اگست کو ختم قرآن پاک محفل سماع قُل شریف کی محفل منعقد ہوگی ۔