کانگریس رکن پارلیمنٹ کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کا آڈیو وائرل

   

اپنے بھائی بی جے پی امیدوار کو ووٹ دینے کا مشورہ ، کانگریس میں ہلچل ۔ آسٹریلیا روانہ
حیدرآباد /21 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) اسمبلی حلقہ منوگوڑ کے ضمنی انتخابات کے پیش نظر کانگریس رکن پارلیمنٹ و تلنگانہ پردیش کانگریس کے اسٹار کیمپینر کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کی فون ریکارڈنگ آڈیو تیزی سے وائر ہو رہا ہے ۔ جس میں کانگریس رکن پارلیمنٹ نے کانگریس کے ایک قائد کو فون کرکے مشورہ دیا کہ وہ اس ضمنی انتخاب میں کانگریس سے بالاتر ہوکر ان کے بھائی کومٹ ریڈی راجگوپال ریڈی کو ووٹ دیں ۔ اس الیکشن میں کانگریس کی شکست سے ریونت ریڈی کو پردیش کانگریس کمیٹی کی صدارت سے ہٹادیا جائیگا ور وہ صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی بن جائیں گے ۔ تمہارا جو بھی ہے وہ سب کچھ میں دیکھ لوں گا ۔ یہ آڈیو فی الوقت سوشیل میڈیا میں تیزی سے وائرل ہو رہاہے اور سیاسی حلقوں بالخصوص کانگریس حلقوں میں کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا جارہا ہے ۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ وہ صدر پردیش کانگریس کمیٹی نامزد ہوجانے کے بعد تلنگانہ میں پد یاترا کریں گے اور پارٹی کو اقتدار میں لائیں گے ۔ ضمنی انتخاب میں کانگریس کو نہ دیکھا جائے بلکہ ان کے بھائی بی جے پی امیدوار کومٹ ریڈی راجگوپال ریڈی کو کامیاب بنایا جائے ۔ تمہارا جو بھی ہے دیکھ لیں گے ۔ قدم قدم پر راجگوپال ریڈی تمہاری مدد کرینگے ۔ کانگریس قائدین نے ان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہائی کمان سے اپیل کی ہے ۔ ریاست میں سنسنی پیدا کرنے والی اس آڈیو پر ردعمل کا اظہار کرنے رکن پارلیمنٹ کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی دستیاب نہیں ہوئے کل شام میں وہی وہ اپنے ارکان خاندان کے ساتھ آسٹریلیا کیلئے روانہ ہوںگئے ۔ باوثوقت ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ 10 دن کے دورے پر آسٹریلیا کیلئے روانہ ہوگئے ۔ ن